• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں کار پر اسرائیلی فضائی حملے سے ایک فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید ہوئے تھے۔

غزہ میں وزارتِ صحت کے مطابق جنگ میں اب تک 65 ہزار 283 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 575 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید