• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی مہینوں کے جھگڑے کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشگوار ملاقات

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی حالیہ خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

چارلی کرک کی آخری رسومات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کئی مہینوں کے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے ملے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر سے ہونے والی اس ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’یہ چارلی کے لیے ہے‘۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں ان دونوں کو ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نظریاتی اختلافات کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ ایلون مسک کی ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات ہے، اس لیے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں کہ کیا ان دونوں کے درمیان اب تمام تر اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید