• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: کرپشن پر معافی کے متنازع بل کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بین الاقوامی میڈیا 

برازیل کی تمام 26 ریاستوں میں ہزاروں افراد متنازع بل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

برازیل کے فنکاروں، طلبہ اور سماجی کارکنان نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور ’عام معافی قبول نہیں‘ کے نعرے لگائے اور مجوزہ قانون سازی کی مذمت کی۔

برازیل کی پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے متنازع بل کے تحت اراکینِ پارلیمنٹ کو گرفتار کرنا یا اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کرنا مشکل ہو جائے گا۔

گزشتہ ہفتے ایوان زیریں سے منظوری کے بعد بل اب سینیٹ میں جا رہا ہے، اس بل سے سابق صدر جیر بولسونارو اور اِن کے اتحادیوں کو ممکنہ معافی مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ برازیل کے سابق صدر کو 2023ء میں بغاوت کے جرم میں رواں ماہ 27 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید