• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی انوشکا و ویرات شادی پر پہنی گئی ساڑھی جھانوی کپور نے پہن لی

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ کی ساڑھی پہن کر ماضی کی یاد تازہ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جھانوی کپور نے فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر اپنی والدہ سری دیوی کی پہنی ہوئی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ممبئی میں فلم کی دیگر کاسٹ ایشان کھتر اور وِشال جیتھوا بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ممبئی میں فلم کے پریمئر کے موقع پر جھانوی کپور نے جو ساڑھی پہنی تھی وہی ساڑھی ان کی والدہ سری دیوی نے 2017 میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے موقع پر پہنی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی پریمئر میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ 54 سالہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو دبئی کے ہوٹل میں اپنے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ پائی گئی تھیں۔بالی ووڈ نگری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی سری دیوی اپنی فیملی کے ہمراہ بھتیجے کی شادی کے سلسلے میں ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید