امریکی اداکار ٹام ہالینڈ فلم ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ٹام ہالینڈ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹام ہالینڈ کو زخمی ہونے کے فوراََ بعد اسپتال لے جایا گیا۔
ایک اندرونی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹام ہالینڈ کو احتیاطاََ مختصر وقت کے لیے اسپتال میں داخل بھی کیا گیا تھا اور اب توقع ہے کہ وہ چند دنوں میں فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ 24 جولائی 2026ء کو ریلیز کی جائے گی۔
ٹام ہالینڈ اس فلم میں دوبارہ ’اسپائیڈر مین‘ کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔