• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پریمیئر میں عجیب لمحہ، سب کی توجہ ارجن و ملائیکہ پر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سابقہ جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، فلم ہوم باؤنڈ کے پریمیئر کے موقع پر ان کا آپس میں ایک ناخوشگوار آمنا سامنا ہوا۔

اگرچہ فلم میں ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے اداکاری کی ہے، مگر ساری توجہ اس سابقہ جوڑی کے’عجیب لمحے‘ پر مرکوز ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور دیگر فنکاروں بشمول نیہا دھوپیا سے گرمجوشی سے مل رہے ہیں اور مہمانوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملائیکہ اروڑا قریب ہی موجود تھیں لیکن دونوں کے درمیان نہ کوئی بات چیت ہوئی نہ ہی نظریں ملیں۔ تھوڑی دیر بعد ملائیکہ خاموشی سے وہاں سے چلی گئیں، جس سے ان دونوں کے درمیان ممکنہ کشیدگی کی چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر فوری ردِعمل آنا شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’بعض اوقات لوگ بریک اپ کے بعد اتنے سنگدل ہو جاتے ہیں کہ آپ کو ان سے محبت کرنے پر افسوس ہوتا ہے۔‘

ایک اور نے تبصرہ کیا: ’حیرت ہوتی ہے کہ لوگ سب کچھ بانٹنے کے بعد بھی اجنبیوں کی طرح برتاؤ کیسے کر لیتے ہیں۔‘ جبکہ تیسرے صارف نے بس اتنا کہا: ’واقعی عجیب لمحہ تھا۔‘


سال 2024 میں تعلق ختم ہونے کے بعد سے ہی مداح دونوں کے درمیان رہنے والے تعلق پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ عوامی مقامات پر ان کی واضح بیچینی اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے دور ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید