• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اپنے ملک سے محبت ہے، مگر یہ اب پہچانا نہیں جاتا: انجلینا جولی

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے، مگر یہ اب پہچانا نہیں جاتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسکر جیتنے والی معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی کے بیان پر امریکا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی اداکارہ  اننجلینا جولی سے اسپین میں منعقد ہونے والے سین سیبسٹن فلم فیسٹیول کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا اب آپ کو بطور فنکار اور بطور امریکن ہونے سے خوف آتا ہے؟

جس کے جواب میں انجلینا جولی نے کہا کہ یہ ایک مشکل سوال ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد میں اس بات سے فکر مند ہوں کہ امریکا میں اظہار رائے پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رکھنے والے میڈیا چینلز کو معطل کیا جارہا ہے، جس کی حالیہ مثال  امریکی میزبان جمی کیمیل شو ہےجس میں چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے کچھ بات ہوئی تھی۔

انجلینا جولیس نے مزید کہا، ’مجھے اپنے ملک امریکا سے محبت ہے، لیکن میں اب اس کو پہچان نہیں پارہی، مجھے اظہار رائے کے حوالے سے خوف ہے‘۔

انہوں نے کہا، ’اس ملک میں آزادیِ اظہار رائے کا محدود ہوجانا میرے خیال میں یہ سب کے لیے خطرناک ہے، اور یہ ہم پر کافی بھاری وقت ہے جس سے اس وقت ہم گزر رہے ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید