• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائی پلوی کی ٹرولنگ، ناقدین پر مداح بھاری پڑگئے

بھارتی اداکارہ سائی پلوی کی سوئمنگ ڈریس پر ٹرولر کی تنقید پر مداح بھاری پڑگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی پلوی نے اپنی بہن پوجا کے ساتھ چھٹیوں کے دوران ساحل پر تصاویر بنوائیں، جس پر سوشل میڈیا ٹرولرز نے تنقید کی۔

سائی پلوی جو اپنی فلموں میں بھی اکثر سادہ اور روایتی لباس میں نظر آتی ہیں، اُن کی بہن کے ساتھ ساحل پر سوئمنگ ڈریس میں تصاویر انسٹاگرام پر سامنے آئیں تو ناقدین کے وار بھی شروع ہوگئے۔

ٹرولر نے کہا کہ آن اسکرین روایتی لڑکی بنتی ہے اور حقیقت میں یہ سوئمنگ ڈریس پہنتی ہے، اب ثابت ہوگیا کہ یہ بھی عام اداکاروں جیسی ہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرولرز کے تصاویر پر ردعمل پر اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی میدان میں کود پڑی اور سائی پلوی کا دفاع کیا۔

ایک مداح نے جواب میں ٹرولرز سے استفسار کیا ’آپ کیا چاہتے ہیں، سائی پلوی ساڑھی پہن کر پانی میں جائے؟ لباس کا انتخاب اداکارہ کی مرضی ہے۔‘

ایک اور مداح نے جواب دیا کہ تیراکی کے لیے اور ساحل پر ایسا لباس بالکل عام سے بات ہے، اس صورتحال میں یہی لباس بہتر ہے۔

سائی پلوی آج کل مختلف پروجیکٹ پر مصروف ہیں، جن میں نتیش تیواری کی رامائن اور جنید خان کے ساتھ ایک فلم شامل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید