• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ: جیکولین فرنینڈس کی درخواست مسترد

بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی 200 کروڑ روپے کے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے کیس کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 

انہوں نے جولائی میں دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے اس کیس کو ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے ٹرائل پر اسٹے کی درخواست کی تھی۔ 

215 کروڑ روپے کا یہ منی لانڈرنگ کیس انکے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائل کیا ہے، جس کا تعلق دھوکہ دہی اور فراڈ کے ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جڑتا ہے۔ بھتے اور دھوکا دہی کے اس کیس میں 40 سالہ جیکولین فرنانڈیز کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سوکیش چندرا کے ساتھ نامزد کیا ہے۔ 

آج سپریم کورٹ کے بینچ نے جیکولین کو یہ ریلیف ضرور دیا کہ وہ مقدمے کی کارروائی کے مناسب مرحلے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ای ڈی نے اگست 2022 میں دہلی پولیس کے پاس سوکیش چندرا کے خلاف بھتہ اور دھوکا دہی کا کیس درج کرایا تھا۔

سوکیش پر الزام تھا کہ اس نے خود کو بھارت کا مرکزی سیکریٹری قانون ظاہر کرکے ایک بھارتی تاجر ادیتی سنگھ کی اہلیہ سے کال کرکے اسے پیشکش کی کہ وہ اسکے جیل میں قید شوہر کو ضمانت پر رہا کراسکتا ہے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید