• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا نظام صحت بیمار اور کمزور ہے، مصطفیٰ کمال کا اعتراف

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا نظامِ صحت بیمار اور کمزور ہے، اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔

اسلام آباد میں 8 ویں فارما سمٹ سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو صحت کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے چھوٹے اسپتالوں اور ڈسپنسریز کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف ویکسین موجود نہیں ہیں، فارما انڈسٹری کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فارما انڈسٹری ملکی معیشت اور عوامی صحت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، ادویات کی تحقیق و تیاری میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، فارما انڈسٹری میں پبلک پرائیویٹ پارٹن رشپ کو فروغ دیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں کو صحت کی سہولت دینا وقت کی ضرورت ہے، اسپتالوں میں جدید سہولتیں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر صحت کے شعبے کو بہتر بنانا ہے 5 سال میں اپنا ٹارگٹ مکمل کرنا ہے، امید ہے کہ ہم 1 سال میں 30 ملین ڈالرز کا ٹارگٹ مکمل کریں گے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں پر مریضوں کا بہت بوجھ ہے، ہیلتھ کیئر ایسی ہو کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد کم سے کم ہو۔

صحت سے مزید