قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ذلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکرگئیں۔
پاکستان اور افغان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہ جلد کھولے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب پورا بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے پیچھے بھاگ رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیار وں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔
آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں سال2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے آج ان کے وکیل فیصل ملک نے ملاقات کی ہےجس کے بعد انہوں نے ان کا پیغام میڈیا سے گفتگو میں پہنچایا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں بنیادی مراکز صحت پر فیملی پلاننگ اور فوڈ سپلیمنٹس کی دستیابی پر غور کیا گیا۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ملیریا ٹیسٹ کی فیس 3050 سے کم کر کے 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔