• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی، ٹرمپ کے فیصلے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، روس

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔

روس بائیولوجیکل ہتھیاروں پر عالمی پابندی لگانے کے ٹرمپ کے فیصلے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے بائیولوجیکل ہتھیاروں کے معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کی امریکی صدر کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے ماسکو سے جاری بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول میں شفافیت اور اعتماد بڑھانے کی جانب تعمیری قدم سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ سے خطاب میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بائیولوجیکل ہتھیار بنانا روک دیں۔

انھوں نے بائیولوجیکل ہتھیاروں کی روک تھام کی تعمیل کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید