• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا 29 ستمبر کو رپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال اظہر محمود مشاورت مکمل کر رہے ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک سے دو نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

لاہور: دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید