• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید کے سابقہ شوہر عمیر جیسوال نے دوسری اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اپنی دوسری اہلیہ کو کیمروں کی نظروں سے دور رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی منہ دکھائی کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تپتی دھوپ میں سایہ قرار دیا۔

گلوکار نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پیاری اہلیہ کے نام، تم اس تپتی دھوپ میں میرے لیے سایہ ہو، وہ رزق ہو جس کی میں نے دعا کی تھی۔ تم میرے دل کا سکون ہو۔

عمیر جیسوال نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ تمہیں حفاظت میں رکھے، اور اپنا کرم ہم پر قائم رکھے۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو، آپ کے ساتھ ابدیت تک کا سفر بھی کم محسوس ہوگا۔

خیال رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثناء جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا، جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔

2023 میں عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024ء کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 2024 میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید