• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کو جنگ کو کھیل سے جوڑنا مہنگا پڑگیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء میں بھارت کی  فتح کو’آپریشن سندور‘ سے جوڑنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نریندر مودی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’کھیلوں کے میدان میں آپریشن سندور ہوا اور نتیجہ وہی نکلا بھارت جیت گیا‘۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بھارتی کرکٹرز کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

بھارتی وزیر اعظم کی یہ پوسٹ چند لمحوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھیل کو سیاست سے جوڑنے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ایک بھارتی صارف نے نریندر مودی کی اس پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’میں سمجھتا ہوں کہ ہر بھارتی (خواہ اس نے میچ دیکھا یا نہ دیکھا) بھارت کی جیت پر خوش ہے لیکن وزیر اعظم صاحب، ایک کرکٹ میچ کو آپریشن سندور کہنا انتہائی بے حسی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کیسا نتیجہ؟ پہلگام کے متاثرین کا کیا بنے گا؟ کیا پاکستان کے خلاف میچ جیت کر اُنہیں انصاف ملا؟ اگر متاثرین کو صرف ایک میچ کھیل کر انصاف مل سکتا تھا تو آپریشن سندور کا مقصد کیا تھا؟ 

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

دوسری جانب، پاکستانی صارفین نے بھی نریندر مودی کی خوب ٹرولنگ کی۔

ایک پاکستانی صحافی نے لکھا ’ایک وزیر اعظم کرکٹ میچ کو جنگ کے برابر قرار دے رہا ہے‘۔ 

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

صارف نے مزید لکھا ’صرف اس لیے کہ بھارت پاکستان سے جنگ ہار گیا ہے تو اس نقصان کی تلافی کے لیے وہ کچھ بھی کریں گے‘۔

بھارتی وزیر اعظم کی اس پوسٹ پر صحافی فخر درانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’پاکستان کی بات ہو تو بھارت کھیل کو بھی جنگ سمجھتا ہے۔ کیا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟ جس طرح افواجِ پاکستان ایک ڈسیپلنڈ ادارہ ہے جہاں کوئی سفارش نہیں چلتی تو ہمارے کرکٹ بورڈ کو بھی خالصتاََ ایک پروفیشنل چیئرمین، سپورٹ سٹاف اور میرٹ پر سلیکشن کی ضرورت ہے پھر دیکھیں ہم کرکٹ میں بھی بنیان المرصوص ہوں گے۔‘

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

واضح رہے کہ یہ تبصرہ رواں سال کے آغاز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے ایک حملے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 4 روز تک فوجی جھڑپیں جاری رہیں۔

بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر لگایا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے عائد کیے الزام کی تردید کی، تاہم پاکستان کی دندان شکن جوابی کارروائی کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا اور امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کروائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید