• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

کانگریس رہنما اتل پٹیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟ اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدل دیں۔

دوسری جانب مہاراشٹر میں کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے کہا کہ مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور تقسیم گھسسا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی وقار کا خیال رکھنے کے بجائے مودی کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید