• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملے جاری، 40 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی افواج نے بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کردی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 140  اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں انفرااسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قصبے میں جبری غذائی قلت سے ڈھائی ماہ کے بچے سمیت 2 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس آر او کھننہ نے ٹرمپ انتظامیہ سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے لیے پٹیشن جمع کرادی ہے۔

اس پیٹیشن کو 47 ڈیموکریٹس ارکان نے حمایت حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید