• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح سعدیہ پہلی محبت کو یاد کرکے لائیو شو میں رو پڑیں

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ و مارننگ شو میزبان فرح سعدیہ لائیو پروگرام میں اپنی پہلی محبت کو یاد کرکے رو پڑیں۔

فرح سعدیہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران امجد اسلام امجد کی نظم ’میرے چارہ گر‘ پڑھی جس میں شاعر نے ناکام محبت کو بیان کیا ہے۔

اداکارہ پروگرام میں یہ نظم پڑھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ یہ نظم پڑھنا ہمیشہ میرے لیے بہت مشکل ہے، میں جب بھی یہ نظم پڑھتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں کیونکہ امجد اسلام صاحب نے اس نظم میں محبت کے سفر کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے اور مجھ پر تو ایسا وقت گزرا بھی ہے۔

فرح سعدیہ نے مزید کہا کہ اس نظم میں جو جذبات ہیں میں انہیں ہمیشہ محسوس کرنا چاہتی ہوں کیونکہ جب انسان کے اندر اس طرح کے جذبات نہیں رہتے تو اس کا مطلب ہے اس نے جینا چھوڑ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اسی طرح ایک حساس انسان ہی رہنا چاہتی ہوں کیونکہ اگر انسان اپنا یا کسی کا دکھ محسوس کر سکتا ہے اگر کسی انسان کو کسی جھوٹ، ناانصافی، برے رویے یا کسی دھوکے سے تکلیف ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ انسان زندہ ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب انسان کو کسی جھوٹ یا دھوکے سے فرق نہ پڑے تو مطلب یہ ہے کہ اب وہ کسی کا نہیں رہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید