• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی حکومت ڈیڑھ سال بعد بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن نہیں بناسکی، علی خورشیدی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن نہیں بناسکی ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے عوام کو مشکلات میں ڈبو دیا جبکہ ڈیزاسٹر کمیشن غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وعدے بہت ہیں مگر عملی اقدامات نظر نہیں آتے، پیپلز پارٹی کی غفلت سے لاکھوں عوام بے یار و مددگار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید