جرمنی کے شہر میونخ میں 3 دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
جرمن میڈیا کے مطابق میونخ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاعات ملی ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش اور ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے، مردہ شخص نے مبینہ طور پر گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور پھر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق شبہ ہے کہ مردہ پائے گئے شخص کے بیگ میں بارودی مواد موجود ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو سیل اور قریبی اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔