• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایمی طوفان جمعہ اور ہفتہ کو ٹکرانے کا امکان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں ’’ایمی‘‘ طوفان جمعہ اور ہفتہ کو ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان برطانیہ کے شمال مغرب کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

لندن سے برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ’’ایمی‘‘ طوفان کے باعث ہوا کی رفتار 129 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دن 12 بجے سے ہفتہ کی نصف شب تک تیز ہواؤں اور بارش کے حوالے سے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔  

میڈیا رپورٹ کےمطابق طوفانی ہواؤں کے باعث املاک کو نقصان پہنچنے، بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کےمطابق جمعرات کو بھی شمالی آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور انگلینڈ کے مغربی حصوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید