• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور کے پی کے درمیان کمیونی کیشن کا فقدان واضح ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان کا اپنے تجزیہ میں کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کے پی اور وفاق کے معاملات خرابی کی طرف نہ جائیں اور سیاسی طور پر معاملات کا حل نکلے ۔ جبکہ تجزیہ کاروں منصور علی خان،منیب فاروق، طاہر خان اور افتخار فردوس کا کہنا تھا کہ وفاق اور کے پی کے درمیان کمیونیکیشن کا فقدان واضح ہے۔ باڈر کی بندش کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہورہا ہے، معاہدے میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی بات ہوئی ہے۔ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے میزبان شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ وفاق او رکے پی میں چپقلش بڑھتی جارہی ہے ایک جانب جہاں بلٹ پروف گاڑیوں کو کے پی وزیراعلیٰ نے ناکارہ کہا تو دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سہیل بزدار لگایا گیا ہے اور دانستہ لگایا گیا ہے کیونکہ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا ہی نہیں چاہتے ہیں وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی ۔دوسری جانب گورنر کے پی کا موقف بھی یہی ہے کہ وفاق کی دی گئی گاڑیوں کو لے لینا چاہئے تھا تاہم میں نے اس پر رپورٹ مانگی ہے تاکہ اگر کوئی نقائص ہیں تو اس کا معلوم ہوسکے ۔ یہی نہیں اس کے علاوہ سابق مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف ایکس پوسٹ پر کہتے ہیں کہ کے پی کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں میں طلال چوہدری اور دیگر وفاقی وزراء کو سرحدی علاقوں کا دورہ کرانا چاہئے یہ لوگ اپنے پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر بیان بازی کرتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید