• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر غزہ کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پر اسرائیل پہنچ گئے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ کے معاملات پر غیریقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

جے ڈی وینس کے اس دورے میں انکی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ اسرائیل آئی ہیں۔

امریکی نائب صدر سرحدیں کھولنے، امداد کی رسائی کو یقینی بنانے اور یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے پر دونوں جانب بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب امیر قطر جو غزہ کے معاملے میں مصالحت کار کا کردار ادا کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کی پوزیشنز پر حملہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید