• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مارے گئے اسرائیلی فوجی کی شناخت ہوگئی: اسرائیل

اسرائیلی وزیرِاعظم آفس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی وزیرِاعظم آفس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں مارے گئے اسرائیلی فوجی کی شناخت ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یرغمالی فوجی کی واپس کی گئی لاش کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ لاش اسرائیلی یرغمالی 41 سالہ سارجنٹ میجر تعل چائمی کی ہے جو 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر حملے کے دوران ہلاک ہوا تھا۔

کل حماس نے 13ویں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے سپرد کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید