• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے 15 فلسطینیوں کی میتیں حکام کے حوالے کر دیں

اسرائیل نے اپنی قید میں موجودگی کے دوران شہید ہونے والے مزید 15 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں مزید 13 فلسطینیوں کی لاشیں اور 8 زخمیوں کو اسپتالوں میں لایا گیا، جبکہ ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 239 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حماس نے آج رات مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ سے ملنے والی مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں آج رات اسرائیلی حکام کے حوالے کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید