• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمت کارڈوزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک تاریخی پروگرام،سہیل شوکت بٹ

لاہور(خبرنگار) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود، ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ منیر، بینک آف پنجاب، پی آئی ٹی بی، سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے افسران اور افرادِ باہم معذوری نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہمت کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا ایک تاریخی پروگرام ہے جس کی تقلید دیگر صوبوں کو بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 65 ہزار افراد باہم معذوری ہمت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں، تیسرے مرحلے میں مزید 35 ہزار افراد شامل ہوں گے۔
لاہور سے مزید