روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی اور ساتھ ہی انٹونیو گوٹیریس کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کا تقرر کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے عہدے کی مدت اگلے سال اکتیس دسمبر کو ختم ہوگی۔
اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکریٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔ پالیسی بیانات دیے جاتے ہیں اور امیدواروں کے ساتھ غیررسمی ڈائیلاگ کی اجاتا ہے۔
سلامتی کونسل نام کی سفارش کرتی ہے اور جنرل اسمبلی امیدوار کا تقرر کرتی ہے۔