امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومت کا کام رُک گیا، ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیے گئے، ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔
کیپٹل ہل اور کانگریس لائبریری بھی مہمانوں کےلیے بند کر دی گئی، فضائی سفر بھی متاثر ہوگا، سائنسی تحقیق معطل ہو جائے گی، امریکی فوجیوں کو تنخواہیں نہیں ملیں گی۔
شٹ ڈاؤن سینیٹ کی جانب سے عارضی فنڈنگ بل مسترد کرنے کے بعد شروع ہوا، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
امریکی حکومت کے فنڈنگ بل پر سینیٹ میں آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔