• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ، واپڈا کا ایک بار پھر اعزاز کا کامیاب دفاع

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

واپڈا کی ٹیم فائنل میں پاکستان آرمی کو شکست دے کر ایک بار پھر نیشنل کبڈی چیمپئن بن گئی۔

44 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں واپڈا نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا اور پاکستان آرمی کو فائنل میں شکست دے دی۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔

واپڈا کی ٹیم جس میں بیشتر کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، اس نے ایک بار پھر اپنے مضبوط ہونے کا ثبوت دیا اور پہلا ہاف 30-18 کی برتری سے ختم کیا۔

دوسرے ہاف میں بھی سبقت برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں 35-53 پوائنٹس کے ساتھ اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

پاکستان ایئر فورس نے پولیس کو ہرا کر چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان ایئر فورس نے 22 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید