پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھارت کو کبڈی کے میدان میں کھیلنے کا چیلنج دے دیا۔
لاہور میں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کھیلوں میں سیاست لے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کبڈی کے میدان میں کھیلنے کا چیلنج کرتے ہیں، کھیل امن اور محبت کا پیغام ہے مگر بھارتیوں پر جنگی جنون سوار ہے۔
صدر کبڈی فیڈریشن نے کہا کہ بھارت کو اپنے 6 طیاروں کی تباہی ابھی تک نہیں بھولی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ 2020ء میں کبڈی ورلڈ کپ جیتنا بطور صدر کبڈی فیڈریشن میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔
چوہدری شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سال ملائیشیا میں کبڈی ورلڈ کپ کرائیں گے۔