پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے بتایا کہ اُنہیں کس طرح جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
کنزیٰ ہاشمی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران مردوں کے بارے میں پوچھے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے مرد کا قد دیکھتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے داڑھی والے مرد پسند ہیں اس کے علاوہ میں ہمیشہ مخلص اور وفادار شخص کو ترجیح دوں گی پھر چاہے وہ امیر نہ بھی ہو۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری نظر میں محبت مرد کے اسٹیٹس اور بینک بیلنس سے زیادہ اہم ہے۔