پاکستان کے معروف کامیڈین میزبان تابش ہاشمی نے اینکر مبشر ہاشمی کے بعد اینکر شاہ زیب خانزادہ کی سیٹ سنبھال لی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے اسٹوڈیو میں تابش ہاشمی نے اچانک انٹری دی اور اینکر کو یہ کہتے ہوئے ان کی سیٹ سے اُٹھا دیا کہ ارشاد بھٹی کو سمجھانا ہے وہ پی ایم ایل این کے حامی ہوگئے ہیں۔
یہ کہتے ہوئے انہوں نے شاہ زیب خانزادہ کو اسٹوڈیو سے باہر بھیج دیا اور ان کی سیٹ سنبھال لی۔
شاہ زیب کی سیٹ سنبھال کر تابش نے میزبان کی طرح عینک پہن کر، ان ہی کے انداز میں پروگرام کی میزبانی کی اور کہا، ’’میزبان شاہ زیب خانزادہ مسلسل رخصت پر جاچکے ہیں، حیات ہیں مگر اب یہ شو میری ذمہ داری ہے۔ اسی لیے آپ دیکھ رہے ہیں آج تابش ہاشمی کے ساتھ۔‘‘
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔