• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JF-17 انجنوں کی پاکستان کو فروخت بھارت کو فائدہ دیگی، روسی ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک)روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ JF-17انجنوں کی پاکستان کو فروخت بھارت کو فائدہ دیگی، روس، چین اور پاکستان کے سہ فریقی معاہدہ کے تحت روس 2000کی دہائی سے RD-93 انجن فراہم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جے ایف-17لڑاکا طیاروں میں تنصیب کے لیے آر ڈی-93 انجنوں کی مبینہ فروخت درحقیقت دہلی (بھارت) کو فائدہ پہنچائے گی، اور انہوں نے اس مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے بھارتی حکومت پر کی جانے والی تنقید کو غیر منصفانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ بھارتی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ’’ماسکو میں واقع ممتاز پرماکوف انسٹی ٹیوٹ میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں نئے چیلنجز کے سیکشن کے سربراہ پیوٹر ٹوپیچکانوف نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ یہاں کی جانے والی تنقید جائز نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید