کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خاران میں جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گردوں کا حملہ عدالت میں گھس کر قاضی کو اغوا کر کے عمارت کو نذر آتش کر دیا سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ایک وکیل کی گاڑی بھی لے اڑے سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ، مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر انہیں کمرے میں بند کر دیا کمپلیکس میں گھس کر وکلا ء کے شناختی کارڈ چیک کیے، قاضی جان محمد کی عدالت میں گھس کر انہیں اغوا کیا اور ایک وکیل کی گاڑی میں بٹھا کرساتھ لے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن کاآغاز،سیکورٹی ذرائع کے مطابق خاران سے 25کلو میٹر دور مسکان قلات میں واقعہ جو ڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ پر سیکورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے مین گیٹ کے کھولتے ہی سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ایک کمرے میں بند کر کے عمارت کے اندر داخل ہوئے وہاں موجود وکلا سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے بارے میں پوچھا اور وکلا کے شناختی کارڈ چیک کئے کمپلیکس میں قاضی محمد جان کی عدالت میں کیسز کی سماعت جاری تھی کہ دہشت گرد عدالت میں گھس گئے اور قاضی محمد جان کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے جانے لگے عمارت میں کھڑی ایک وکیل گاڑی میں بیٹھا کر عمارت کو نذر آتش کر دیا کر کے فرار ہو گئے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔