سرگودھا(این این آئی)پاکستان ریلوے نے سیلاب اور شگاف کے باعث ہزارہ ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے اوقات میں 31اکتوبر تک عارضی ردوبدل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے سیلاب اور شگاف کے باعث فیصل آباد،شورکوٹ، خانیوال سیکشن کے ٹریک کی بحالی تک خانیوال سے لالہ موسیٰ لائن پر11اپ/12ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس، 45 اپ/46ڈاؤن پاکستان ایکسپریس اور 47اپ /48ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس کے اوقات میں 31 اکتوبر 2025 تک عارضی ردوبدل کیا ہے۔