مردان ( نمائندہ جنگ)اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ صورتحال پر اے این پی رہنماؤں اور مردان کے سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پیر کے روز 11 بجے مسلحضلعی دفتر پہنچیں اور اپنے صدر ایمل ولی خان کی حفاظت کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے قائد کی سیکیورٹی خود سنبھالیں گے اور اگر ایمل ولی خان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکن ایمل ولی خان کے ساتھ سینیٹ اجلاس میں بھی مسلحشرکت کریں گے۔