• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرم الشیخ، حماس، اسرائیل بالواسطہ مذاکرات شروع، حماس کی کئی شرائط

شرم الشیخ ( نیوز ڈیسک) مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج 7اکتوبر کو حماس اسرائیل جنگ کے 2سال مکمل ہونے پر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں حماس نے اہم رہنماؤں کی رہائی سمیت کئی شرائط رکھ دیں، حماس نے غزہ کی انتظامیہ کو ماہرین (ٹیکنوکریٹس) پر مشتمل ایک غیر جماعتی حکومت کے سپرد کرنے اور تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی آزادی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔حماس نےاسرائیل میں قید 6 سرکردہ فلسطینی قیدیوں مروان برغوثی ، احمد سعدات ودیگر کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا، ساتھ ہی غزہ میں امداد کی بڑے پیمانے پر فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں وفود زیرِ حراست افراد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے زمینی حالات کی تیاری پر بات چیت کر رہے ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کے مطابق ہے۔

اہم خبریں سے مزید