• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس (اےا یف پی) اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کی تنظیم "ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم" نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تنظیم نے ناروے کی نوبل کمیٹی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ ٹرمپ نے وہ ممکن کیا ہے جسے سب ناممکن سمجھتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید