• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے لاہور کے تین افسران ایک ہفتے سے ’پراسرار‘ طور پر لاپتہ

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی جس کو قائم ہوئے صرف چھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے  لاہور میں ایجنسی   کے تین سینیر افسران پراسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں تین افسران جو مشہور یوٹیوبرز کے حوالے سے تحقیقات کر رہے تھے ،  تینوں کے موبائل نمبرز بھی مسلسل بند ہیں اور نہ تو دفتر یا گھر والوں نے ان کی "گمشدگی" کی کوئ شکایت درج کروائی  اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی بھی فرد یا ادارہ لب کشائی پر آمادہ ہے ۔ باخبر زرائع کے مطابق یہ تینوں افسران ایک مشہور یو ٹیوبر  ُڈکی بھائی اور دیگر دو یو ٹیوبرز کے خلاف تفتیش میں شامل تھے جبکہ دیگر تقریبا ایک درجن مزید افراد کو پیشی کے نوٹس بھی جاری کر چکے تھے ۔ ذرائع کے مطابق عنقریب اس سلسلے میں سنسنی خیز نکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید