کراچی (اسٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی منتخب عبوری کمیٹی کا اجلاس کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے آئین، رکنیت سازی کے معیار اور ممبران کی سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئےاجلاس میں طاہر عزیز، سلیمان سعادت خان، محمد علی حفیظ، راشد قرار، فرید عالم، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے شرکت کی اجلاس میں رکنیت سازی کے عمل کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ یہ طے کیا گیا کہ کن افراد کو رکنیت دی جائے گی، اس کے لیے کیا معیار مقرر ہوگا، اور ممبرشپ کارڈز کا اجرا کس طریقے سے کیا جائے گاممبران کی سہولت کے لیے دفتر میں انتظامات، تزئین و آرائش اور انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔