• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPC سپر 6 ٹورنامنٹ، زاہد غفار کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ کے پی سی سپر 6کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا،زاہد غفارکی ٹیم نے اسلم سلطان کی ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، قبل ازیں دفاعی چیمپئن جنگ کی ٹیم سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کھاگئی ، جنگ کے کپتان ثاقب صغیر کا انجرڈ ہونا ٹیم پر بھاری پڑا۔ ٹورنامنٹ میں نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا اداروں کی 32ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام مقابلے ناک آؤٹ سسٹم رولز کے تحت کھیلے گئے۔ شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تربیت یافتہ غیر جانب دار امپائرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ کراچی پریس کلب کےعہدیداران نے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ صحافتی برادری میں باہمی روابط اور مثبت سرگرمیوں کو بڑھانے کا ایک خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید