امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی یو سی ڈیوس میڈیکل سینٹر سے اُڑان بھری تھی، حادثے میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر ساکرامینٹو (Sacramento) ہائی وے پر گرا ہے، ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ، ایک نرس اور ایک پیرا میڈک سوار تھا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض موجود نہیں تھا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔