البانیہ کی عدالت میں دورانِ سماعت فائرنگ سے جج ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرۂ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران ایک شخص (مدعا علیہ) نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 30 سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔