یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کے ڈرونز نے روس میں اسلحہ گودام، آئل ٹرمینل، گولہ بارود کی فیکٹری پر حملہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسکے لانگ رینج ڈرونز نے روس میں گولہ بارود کی فیکٹری، ایک اہم آئل ٹرمینل اور ہتھیاروں کے زخیرے کو نشانہ بنایا ہے۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ نزہنی نوگورڈ کے ریجن میں ان کے ڈرون نے گولہ بارود کی فیکٹری کو نشانہ بنایا جس سے ساری رات دھماکے ہوتے رہے۔
روسی حکام کی جانب سے 14 مختلف روسی ریجنز میں یوکرین کے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔
نزہنی نوگورڈ روسی ریجن کے گورنر نے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے صنعتی علاقے پر حملہ کرنے والے 20 ڈرونز کا حملہ ناکام بنادیا ہے اور کسی بھی پلانٹ کو کوئی نہیں ہوا ہے۔