• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر پوتن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پوتن اور نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید