امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے زبردست پیش رفت کررہے ہیں، توقع ہے غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ جلد ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس ان چیزوں سے اتفاق کر رہی ہے جو بہت اہم ہیں۔ تمام ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترک صدر اور اردن کے شاہ سے بات ہوئی ہے۔ نیتن یاہو سے نہیں کہا کہ یرغمالی ڈیل پر منفی رویے سے باز رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ تجارت اور ٹیرف سے 7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی روکی، جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی پرامن شہر بن چکا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے الاسکا میں ایمبر مائننگ ڈسٹرکٹ تک رسائی کے لیے سڑک کی تعمیر کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔