برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ فون چوری میں ملوث گینگ کےخلاف برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے برطانیہ سے چوری شدہ موبائل فون چین اسمگل کرنے والا انٹرنیشنل گینگ پکڑ لیا۔
انٹرنیشنل گینگ پر گزشتہ برس 40 ہزار موبائل فون چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔
پولیس نے گینگ کے 18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس آپریشن میں 28 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں 2 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے۔
پولیس کا خیال ہے کہ گینگ لندن سے چوری نصف سے زائد فون چین بھجوانے کا ذمہ دار ہوسکتا ہے۔
فون سے محروم شخص نے کرسمس پر فون کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ٹریس کیا تھا۔
پولیس نےچھاپہ مارا توموبائل ایسے ڈبے سے ملا جس میں مزید 894 چوری شدہ فون موجود تھے تھے۔