• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا،  ٹیم نے سول افیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیشرفت کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی قلمبند کیا۔

مدعی خاتون وکیل نے افسرز میس کے سامنے سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید