• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی کی واشنگٹن اورسان ڈیاگومیں متعددگھروں کی تلاشی

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے دو نیشنل گاڑدز کے شدید زخمی ہونے کے بعد ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں متعدد گھروں کی تلاشی لی ہے۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے ریاست واشنگٹن میں مشتبہ شخص کے گھر سے سیل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز قبضے میں لیے ہیں۔

فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے گرفتار افغان شہری رحمان اللّٰہ Lakanwal کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی گئی۔

دوسری جانب امریکا نے افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر مزید کام غیر معینہ مدت تک روکنے اور بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکا آنے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم بھی دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید