امریکا نے افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر مزید کام غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا۔
امریکی امیگریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان باشندوں کی امریکا میِں امیگریشن کی درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک لیے روک دیا گیا ہے۔
ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کا واحد مشن اور توجہ ملک اور عوام کی حفاظت پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ کے بعد کیے گئے ہیں جن سے نیشنل گارڈز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے، فائرنگ کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ فائرنگ واقعے میں ملوث افغان ملزم رحمان اللّٰہ 2021 میں امریکا آیا تھا، ٹرمپ نے ہدایت دی ہے کہ بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکا داخل ہونے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔